ارنا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر برائے ڈپلومیٹک امور انور قرقاش نے آج 12 مارچ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی ۔
ارنا نے اس سے پہلے رپورٹ دی تھی کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج صبح حکومتی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کے خط کے بارے میں کہا تھا کہ یہ خط لکھا جاچکا ہے لیکن ابھی ہمیں نہیں ملا ہے ۔ انھوں نے بتایا تھا کہ طے پایا ہے کہ ایک عرب ملک کے ایلچی کے ذریعے ٹرامپ کا خط تہران تک پہنچایا جائے گا۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کے ساتھ انٹرویو ميں ایران کے سپریم لیڈر کو خط بھیجنے کی خبر دی تھی۔
آپ کا تبصرہ